رسائی کے لنکس

شام میں 120 پولیس اہلکار ہلاک: رپورٹ


شام میں 120 پولیس اہلکار ہلاک: رپورٹ
شام میں 120 پولیس اہلکار ہلاک: رپورٹ

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق شمال مغربی شہر جسر الشغور میں ہونے والے ’’قتل عام‘‘ میں 120 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ملک میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رسائی نا ہونے کے باعث ان اطلاعات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

حکومت مخالف کارکنان ہلاکتوں کی تعداد سے متفق نہیں اور اُن کا کہنا ہے کہ حکومت ان کو بنیاد بنا کر احتجاجی مظاہرین کے خلاف کارروائیوں کے ایک نئے سلسلے کا آغاز کر سکتی ہے۔

شام کے وزیر داخلہ ابراہیم السحر نے ’’قانون کے مطابق سخت اور فیصلہ کن‘‘ جوابی کارروائی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ترکی کی سرحد سے متصل جسر الشغور میں حکومت کے مخالفین حال ہی میں صدر بشار الاسد کے 11 سالہ اقتدار کے خلاف جاری ملک گیر احتجاجی مہم میں شامل ہوئے ہیں۔

ایک سرکاری ترجمان نے جسر الشغور اور اس کے نواحی علاقوں پر سکیورٹی فورسز کا کنٹرول ختم ہونے کی تصدیق کی ہے۔

شام کی حکومت کا الزام ہے کہ ملک میں جاری بدآمنی میں مسلح دہشت گرد گروہ ملوث ہیں جنھیں اشتعال پھیلانے والے غیر ملکی عناصر کی حمایت حاصل ہے۔

حقوق انسانی کی علم بردار تنظیموں کے مطابق مارچ میں شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شامل حکومت کے مخالفین کے خلاف کارروائیوں میں اب تک 1,100 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جب کہ لگ بھگ 10 ہزار کو گرفتار کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG