رسائی کے لنکس

شام میں تازہ جھڑپیں شروع ہو گئیں


شام میں سرکاری اور حزب مخالف کی قوتوں میں پیر کو تازہ جھڑپوں ایک بار پھر شروع ہو گئی ہیں۔

برطانیہ میں قائم شام میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ صدر بشار الاسد کی وفادار فورسز نے شمالی صوبے ادلب میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران دو افراد کو ہلاک کر دیا۔

گروپ نے یہ بھی بتایا کہ جنوب میں باغیوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملہ کر کے دو اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ شمالی شہر الیپو میں ایک شخص کھوکے میں چھپائے گئے بم کے پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔

ادھر شام کے لیے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی ایلچی کوفی عنان پیر کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں جنگ سے تباہ حال اس ملک میں قیام امن کی حکمت عملی پر بریفنگ دیں گے۔

ایک روز قبل امریکہ سمیت 70 سے زائد ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ شام میں باغیوں کو مالی امداد اور دیگر مواصلاتی ذرائع فراہم کیے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG