شام میں حکومت مخالف گروہوں نے کہا ہے کہ دارالحکومت دمشق میں دوبارہ جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس اور لوکل کوارڈینیشن کمیٹیز کا کہنا ہے کہ سرکاری فورسز اور مخالفین کے درمیان لڑائی اتوار کو طلوع آفتاب سے قبل شروع ہوئی، اور حکومت نے متعلقہ علاقے میں اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔
جھڑپوں میں ہونے والے جانی نقصانات کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
ایک روز قبل مشرقی شہر دیر الزور میں سلامتی سے متعلق ادارے کی عمارت کے باہر ہونے والے خودکش کار بم دھماکے میں نو افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔