رسائی کے لنکس

ابو ظہبی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرا ٹی 20 بھی ہرا دیا


میچ جیتنے کے ساتھ ہی، پاکستان ویسٹ انڈیز کو کرکٹ سیریز میں ’کلین سویپ‘ کرنے میں بھی کامیاب ہوگیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ میچ جیتنے کے ساتھ ہی پاکستان، ویسٹ انڈیز کو ’وائٹ واش‘ کرنے میں بھی کامیاب ہوگیا۔

آج کے میچ میں ٹاس پاکستان نے جیتا اور ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرائی۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز میں پاکستانی بالرز کا پلا بھاری رہا۔ انہوں نے مخالف ٹیم کو 20 اوور میں بڑا اسکور نہیں کرنے دیا۔ وہ 5 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز ہی بنا سکی۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے اپنی باری کا آغاز جانسن چارلس اور آندرے فلیچر نے کیا۔ لیکن دونوں کو ہی زیادہ کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ چارلس صرف 5 رنز پر پویلین لوٹے، جبکہ ان کی جگہ آنے والے والٹن تو اگلی ہی گیند پر واپس ہولئے۔

ادھر فلیچر بھی 9 رنز ہی بنا سکے۔ اسی طرح سیمول نے 42، براوو نے 11 اور پورن نے 16 رنز بنائے۔ سیمول اور پولارڈ آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ پولارڈ نے بھی 16 ہی رنز بنائے تھے۔

جوابی اننگز میں شرجیل خان نے 11 رنز بنائے جبکہ اور خالد لطیف 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شعیب ملک اور بابر اعظم نے شاندار پرفارمنس دی۔ میچ جیتنے میں شعیب ملک کے 43 اور بابر اعظم کے 27 رنز نے اہم کردار ادا کیا۔ اس طرح پاکستان نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان کی طرف سے عماد وسیم نے 3 اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ پاکستان کے دونوں وکٹس ویلمز نے حاصل کئے۔

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 9 اور دوسرے میچ میں 16 رنز سے شکست دی تھی۔

XS
SM
MD
LG