رسائی کے لنکس

طالبان قیدیوں کی قطر منتقل ہونے پر رضا مندی: افغان حکام


گوانتا نامو میں امریکہ قیدخانہ
گوانتا نامو میں امریکہ قیدخانہ

افغان حکام نے کہا ہے کہ گوانتاناموبے کے امریکی قید خانے میں موجود پانچ طالبان قیدیوں نے قطر منتقل ہونے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے اور توقع ہے کہ اس اقدام سے افغانستان میں مصالحت کے لیے کی جانے والی کوشش کو تقویت ملے گی۔

افغان صدر حامد کرزئی کے ترجمان ایمل فیضی نے خبر رساں ادارے رائیٹرز کو بتایا کہ ’’ہمیں امید ہے کہ یہ اقدام امن کی کوششوں کی جانب مثبت قدم ثابت ہو گا‘‘۔

صدر کرزئی بھی کہہ چکے ہیں کہ اُن کا ملک طالبان کے ساتھ بات چیت کی امریکی کوششوں اورمغربی ملکوں کے ساتھ رابطوں کے لیے قطر میں سیاسی دفتر کھولنے کے طالبان کے فیصلے کی حمایت کرتا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی مارک گراسمین کا بھی کہنا ہے کہ طالبان کو قطر میں سیاسی دفتر کھولنے کی اجازت دینے اور اُن کے ساتھ امن و مفاہمت کے عمل کو فروغ دینے کی کوششوں میں’’معتدل پیش رفت‘‘ ہوئی ہے۔

XS
SM
MD
LG