رسائی کے لنکس

ٹانک میں پولیس تھانے پر خودکش حملے میں چار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ٹانک میں ہفتے کی شام ہونے والے ایک خودکش حملے کا ہدف ایک پولیس تھانہ تھا۔ حکام کے مطابق حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی تھانے کے دروازے سے ٹکرائی جس سے عمارت زمیں بوس ہوگئی۔

اس حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں دو زیرحراست ملزمان جب کہ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ ٹانک سے ملحقہ جنوبی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی گزشتہ اکتوبر سے جاری ہے ۔ اس کارروائی کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے قبائل ہزاروں کی تعداد میں ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ دور روز قبل انتظامیہ نے محسود قبائل کے روائتی جرگے میں حکم اللہ محسود اور اس کے اہم ساتھیوں سمیت 377افراد کی سپردگی کا مطالبہ کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG