رسائی کے لنکس

شکاگو میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 30 زخمی

زیرِ زمین ٹرین پٹری کے اختتام پر رکنے میں ناکام رہی اور پلیٹ فارم سے منسلک خود کار زینوں پر جا چڑھی۔
زیرِ زمین ٹرین پٹری کے اختتام پر رکنے میں ناکام رہی اور پلیٹ فارم سے منسلک خود کار زینوں پر جا چڑھی۔

حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور حکام حادثے کو اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ قرار دے رہے ہیں جس میں ٹرین پٹری سے اترنے کے بعد سیڑھیوں پر چڑھ گئی ہے۔

امریکہ کے شہر شکاگو میں ایک زیرِ زمین ٹرین پٹری سے اترنے کےنتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کےمطابق واقعہ پیر کو علی الصباح شکاگو کے 'او ہارے انٹرنیشنل ایئر پورٹ' پر پیش آیا جہاں آٹھ بوگیوں پر مشتمل زیرِ زمین ٹرین پٹری کے اختتام پر رکنے میں ناکام رہی اور پلیٹ فارم سے منسلک خود کار زینوں پر جا چڑھی۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے تمام 30 افراد کی حالت بہتر ہے اور انہیں معمولی زخم آئے ہیں۔

حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور حکام حادثے کو اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ قرار دے رہے ہیں جس میں ٹرین پٹری سے اترنے کے بعد سیڑھیوں پر چڑھ گئی ہے۔

تفتیشی اہلکار ٹرین کے زخمی ڈرائیور کو اسپتال سے فارغ کیے جانے کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ اس سے حادثے کی تفصیلات معلوم کی جاسکیں۔

شکاگو میں پبلک ٹرانسپورٹ کے منتظم ادارے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ حادثے کے بعد سگنلز، آلات اور پٹریوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے جب کہ تحقیقات میں انسانی غلطی کے امکان کو بھی پیشِ نظر رکھا جارہا ہے۔
XS
SM
MD
LG