رسائی کے لنکس

'ٹک ٹاک' کا صارفین کے لیے موبائل فون بنانے کا اعلان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ 'ٹِک ٹاک' کی مالک چین کی کمپنی 'بائٹ ڈانس' نے اب موبائل فون بنانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ منصوبہ ٹک ٹاک کی صارفین میں مقبولیت اور آمدنی میں ہونے والے اضافے کے بعد بنایا گیا ہے۔

'بائٹ ڈانس' نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کمپنی اسمارٹیسن کے ساتھ موبائل فون بنانے کا معاہدہ کر چکی ہے۔

بائٹ ڈانس کی ایک خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ ان کا مارکیٹ میں اسمارٹ فون بنانے والی بڑی کمپنی بننے کا ارادہ نہیں اور ان کا بنیادی مقصد اسمارٹیسن کے صارفین کی ضروریات پورا کرنا ہے۔

کمپنی نے تاحال نئے اسمارٹ فون سے متعلق مزید معلومات نہیں دیں اور نہ ہی یہ بتایا ہے کہ یہ موبائل فون کن ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ایک درجن سے زیادہ موبائل ایپس بنانے والی 'بائٹ ڈانس' کی مالیت 75 ارب ڈالرز کے لگ بھگ ہے جس کی وجہ سے اسے دنیا کی سب سے مال دار اسٹارٹ اپ کمپنی سمجھا جاتا ہے۔

بائٹ ڈانس کی کامیابی کی بڑی وجہ 'ٹک ٹاک' ایپ ہے جس میں صارفین اپنی مختصر دورانیے کی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔ اب تک ٹک ٹاک ایپ ایک ارب سے زائد مرتبہ موبائل فونز پر انسٹال کی جا چکی ہے۔

صرف جون 2019 میں 'ٹک ٹاک' کے صارفین نے ایپ کے اندر موجود ویڈیوز اور اکاؤنٹس تک رسائی کے لیے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز خرچ کیے جو ایک ریکارڈ ہے۔

XS
SM
MD
LG