افغانستان میں عہدیداروں نے بتایا کہ مسلح افراد نے ملک کی ایک سینیئر خاتون پولیس افسر کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
حکام کے مطابق لفٹیننٹ اسلام بی بی جنوبی صوبہ ہلمند میں پولیس کی سب سے سینیئر افسر تھیں اور اُنھیں اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا جب وہ دفتر جا رہی تھیں۔
اسلام بی بی کو خواتین کے لیے ایک مثال سمجھا جاتا تھا کہ 2001ء میں طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد افغانستان میں عورتوں کو کس طرح کے مواقع میسر آئے ہیں۔
37 سالہ اس خاتون پولیس کے تین بچے ہیں اور اُنھیں متعدد بار دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں، حتیٰ کہ اُن کے بھائی کو بھی اسلام بی بی کی پولیس میں شمولیت پر اعتراض تھا اور اُس نے اُنھیں تین مرتبہ ہلاک کرنے کی کوشش بھی کی۔