ترکی کی پارلیمان نے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس سے حکومت کو اُس کونسل سے متعلق مزید اختیارات حاصل ہو جائیں گے جو ججوں اور استغاثہ کی تعیناتی کی ذمہ دار ہے۔
حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ یہ قانون عدلیہ کی آزادی کو محدود کرنے کا سبب بنے گا، پارلیمان سے منظور ہونے والے اس قانون پر صدر نے ابھی دستخط کرنا ہیں۔
پارلیمنٹ نے اپنے رات گئے ہونے والے اجلاس میں اس بل کی منظوری دی اور بظاہر جلدی میں اس کی منظوری کے باعث پارلیمان میں قانون سازوں کے درمیان ہاتھ پائی بھی ہوئی جس کے دوران دو ممبران زخمی ہو گئے۔
وزیر اعظم رجب طیب اردوان کی حکومت نے یہ مسودہ قانون ایسے وقت منظوری کے لیے پیش کیا جب وزیراعظم کے قریبی معاونین کو مبینہ بد عنوانی کے اسکینڈل کا سامنا ہے۔
حزب مخالف کی بڑی جماعت (سی ایچ پی) نے کہا کہ اس قانون کی منظوری کے خلاف عدالت میں اپیل کی جائے گی۔