برطانیہ میں بڑی تعداد میں کرونا وائرس کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو مریضوں کی تعداد 2 لاکھ اور اموات 30 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔ یورپ بھر میں مریض 15 لاکھ اور ہلاکتیں ایک لاکھ 46 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہیں۔
جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق، 212 ملکوں اور خود مختار خطوں میں عالمگیر وبا کے متاثرین کی تعداد 38 لاکھ اور اموات کی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار سے بڑھ گئی۔
24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں 649، اٹلی میں 369، بیلجیم میں 323، فرانس میں 278، اسپین میں 244، میکسیکو میں 236، جرمنی میں 232، کینیڈا میں 180 اور برازیل میں 101 مریض چل بسے۔ بھارت میں 92، پرو میں 89، سویڈن میں 87، روس میں 86، ایران میں 78 اور ترکی میں 64 مریض دم توڑ گئے۔
برازیل کے دن کے اعداد و شمار نامکمل ہیں، کیونکہ وہاں ایک سے زیادہ بار انھیں اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ منگل کو وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 578 تھی۔
امریکہ میں بدھ کی سہہ پہر تک 1500 اموات کا ڈیٹا مرتب کیا جاچکا تھا جس کے بعد کل تعداد ساڑھے 73 ہزار ہوگئی۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے 79 لاکھ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن میں ساڑھے 12 لاکھ مثبت آئے ہیں۔
ریاست نیویارک میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25436، نیوجرسی میں 8561، مشی گن میں 4250، میساچوسیٹس میں 4212 اور پینسلوانیا میں 3347 ہے۔ الی نوئے، کیلی فورنیا، کنیٹی کٹ اور لوزیانا میں 2 ہزار اور فلوریڈا، جارجیا، میری لینڈ، انڈیانا اور اوہایو میں ایک ہزار سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔
برطانیہ میں بدھ کو کرونا وائرس سے ہلاکتیں 30 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔ وہاں اب تک 30076 اموات ہوچکی ہیں۔ اٹلی میں یہ تعداد 29684، اسپین میں 25857، فرانس میں 25809، بیلجیم میں 8339، برازیل میں 8022، جرمنی میں 7225، ایران میں 6418 اور نیدرلینڈز میں 5204 ہے۔
چین اور کینیڈا میں 4 ہزار، ترکی میں 3 ہزار، سویڈن اور میکسیکو میں 2 ہزار اور سوئزرلینڈ، بھارت، ایکویڈور، روس، پرو، آئرلینڈ اور پرتگال میں ایک ایک ہزار ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
امریکہ کے بعد سب سے زیادہ اسپین میں کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار ہے۔ اٹلی میں 2 لاکھ 14 ہزار، برطانیہ میں 2 لاکھ ایک ہزار، فرانس میں ایک لاکھ 74 ہزار، جرمنی میں ایک لاکھ 67 ہزار، روس میں ایک لاکھ 65 ہزار، ترکی میں ایک لاکھ 31 ہزار، برازیل میں ایک لاکھ 21 ہزار اور ایران میں ایک لاکھ ایک ہزار مریضوں کا پتا چل چکا ہے۔
دس ملکوں میں کرونا وائرس کے 10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ مکمل ہو گئے ہیں۔ روس میں 46 لاکھ، جرمنی میں ساڑھے 27 لاکھ، اٹلی میں 23 لاکھ، اسپین میں 19 لاکھ، برطانیہ میں ساڑھے 14 لاکھ، بھارت میں 12 لاکھ 75 ہزار، ترکی میں سوا 12 لاکھ، متحدہ عرب امارات میں 12 لاکھ اور فرانس میں 11 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 12 لاکھ 85 ہزار افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔ ان میں امریکہ کے 2 لاکھ 5 ہزار، اسپین کے ایک لاکھ 59 ہزار، جرمنی کے ایک لاکھ 37 ہزار، اٹلی کے 93 ہزار، ایران کے 81 ہزار، ترکی کے 78 ہزار، چین کے 77 ہزار اور فرانس کے 54 ہزار شہری شامل ہیں۔