برطانیہ کی شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیتھرین میڈلٹن نے ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔
شاہی جوڑے کی رہائش گاہ کنگسٹن پیلس کی طرف سے ہفتے کو جاری کیے بیان میں بتایا گیا کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت ہیں۔
پیدا ہونے والی بچی کا وزن آٹھ پاؤنڈ اور تین اونس ہے اور وہ صحت مند ہے۔
شاہی بچی کی ولادت سنٹرل لندن کے سینٹ میری اسپتال میں ہی ہوئی جہاں دو سال قبل شاہی جوڑے کے ہاں پہلا بچے شہزادہ جارج کی پیدائش ہوئی تھی۔
بچی کی پیدائش کی خبر منظر عام پر آتے ہی اسپتال کے قریب کئی روز سے موجود لوگوں نے خوشی سے نومولود کے لیے خیرمقدمی نعرے لگائے۔