رسائی کے لنکس

یوکرین: جنگ بندی پر مشتمل امن منصوبہ، اعلان جلد متوقع


صدر پوروشنکو
صدر پوروشنکو

کیئف میں ملک کی قومی سلامتی کونسل کے ابتدائی اجلاس سے خطاب میں، مسٹر پوروشنکو نے کہا کہ وہ اسی ہفتے امن منصوبے کا اعلان کریں گے، اور یہ کہ اس مجوزہ منصوبے پر عمل درآمد کی ابتدا جنگ بندی سے کی جائے گی

یوکرین کے صدر پیترو پوروشنکو نے کہا ہے کہ امن کا ایک تفصیلی منصوبہ پیش کرنے والے ہیں، جِس میں روس کے حامی علیحدگی پسندوں کے ساتھ جاری حکومتی لڑائی کے سلسلے میں جنگ بندی کی تجویز شامل ہوگی۔

کیئف میں ملک کی قومی سلامتی کونسل کے ابتدائی اجلاس سے خطاب میں، مسٹر پوروشنکو نے کہا کہ وہ اسی ہفتے امن منصوبے کا اعلان کرنے والے ہیں، اور یہ کہ اس منصوبے پر عمل درآمد کی ابتدا مجوزہ جنگ بندی سے کی جائے گی۔

اُنھوں نے کہا کہ اس مجوزہ منصوبے کے سلسلے میں ملک کے آئین میں تبدیلیاں لائی جائیں گی، جس میں اقتدار کی مرکزیت ختم کی جائے گی، جو مشرقی یوکرین کے متعدد حکومت مخالفیں کا ایک کلیدی مطالبہ رہا ہے۔

مسٹر پوروشنکو کے اِس بیان سے قبل، توانائی کے شعبے سے متعلق نامور شخصیت، گازپروم نے اعلان کیا کہ کیئف کی طرف واجب الادا تقریباً دو ارب ڈالر کے قومی قرضے کے چکانے کی حتمی تاریخ گزر چکی ہے، جس کی پاداش میں یوکرین کو قدرتی گیس کی رسد کی فراہمی بند کی جا رہی ہے۔

گازپروم نے کہا کہ قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے اب یوکرین کو پیشگی رقوم فراہم کرنا ہوں گی۔

پیر ہی کے روز، گازپروم نے اسٹاک ہوم کی مصالحتی عدالت میں ایک قانونی دعویٰ دائر کیا، جس کا مقصد یوکرین سے 4.5 ارب ڈالر کا تمام کا تمام واجب الادا قرضہ یکمشت وصول کرنا ہے۔

یورپ کے کئی حصوں کو، یوکرین کی سرزمین سے ہوتے ہوئے گیس کی رسد پہنچتی ہے۔

گازپروم نے یورپی ممالک کو مطلع کیا ہے کہ یوکرین سے ہو کر پہنچے والی گیس کی رسد کا سلسلہ متاثر نہیں ہوگا؛ تاہم، اُنھوں نے متنبہ کیا کہ اگر یوکرین گیس چرانے کی کوشش کرے گا، تو اِس سے رسد متاثر ہوسکتی ہے۔


گازپروم کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ’نفتوگاز‘ نامی یوکرین کا سرکاری تحویل کا ادارہ اس بات کا پابند ہے کہ یورپی صارفین کو گیس کی فراہمی جاری رہے۔

یورپ گیس کی تقریبا ًایک تہائی ضروریات روس سے حاصل کرتا ہے، جس کا نصف پائپ لائنوں کے ذریعے یوکرین سے گزرتا ہے۔
XS
SM
MD
LG