رسائی کے لنکس

بلوچستان:غیر حتمی نتائج میں نیشنل پارٹی پہلے نمبر پر


صوبہ ِبلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے تاہم پشتونخوا ملی پارٹی اور جے یو آئی کے مابین سخت مقابلہ جاری ہے۔

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق نیشنل پارٹی کی پہلی پوزیشن، مسلم لیگ ن کی دوسری پوزیشن ہے جبکہ جیتنے والوں میں آزاد امیدواروں کی تعداد سب سے زیادہ بتائی گئی ہے۔

نجی چینل'جیو' نیوز کے مطابق بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں اہم سیاسی جماعت نیشنل پارٹی کی پہلی جبکہ مسلم لیگ ن کی دوسری پوزیشن سامنے آئی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اہم سیاسی جماعتوں پشتونخوا ملی پارٹی اور جے یو آئی کے مابین سخت مقابلہ جاری ہے تاہم ووٹوں کی گنتی کے بعد مزید نتائج سامنے آسکیں گے۔

ہفتے کے روز صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات منعقد کئےگئےجس کییلئے پولنگ صبح سے شروع ہو کر شام تک جاری رہی تاہم بعد ازاں ووٹوں کی گنتی شروع کی گئی جسکے بعد غیر حتمی اورغیر سرکاری نتائج سامنے آئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان 10 دسمبر تک کیا جائے گا۔

دوسری جانب بلوچستان میں بدلیاتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے پر جیتنے والی سیاسی جماعتوں کے کارکن جیت کی کوشی میں ڈھول کی تاپ پر رقص کرنے لگے اور خوشی منا رہے ہیں۔

بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات 2013 میں تقریباً سات ہزار نشستوں کے لیے 34 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز رجسٹرڈ کئے گئے

حکومت بلوچستان کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ بلوچستان میں منعقد ہونے والے یہ بلدیاتی انتخابات صوبے کی تاریخ کے سب سے پر امن انتخابات تھے۔ تاہم کئی علاقوں میں کشیدگی اور فاءرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں جسمیں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
XS
SM
MD
LG