رسائی کے لنکس

امریکہ نے القاعدہ کے تین لیڈروں پر پابندیاں لگادیں


مہا کمبھ کا میلہ 12 سال کے بعد منعقد ہوتا ہے
مہا کمبھ کا میلہ 12 سال کے بعد منعقد ہوتا ہے

امریکہ نے القاعدہ کے تین لیڈروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

امریکی وزارت خزانہ نے بدھ کے روز یہ پابندیاں ابویحیی ال لیبی، عبد الرحمن ولد محمد الحسین ولد محمد سلیم اور مصطفی حاجی محمد خان پر لگائیں ۔

ان پابندیوں کے تحت امریکہ میں موجود ان کے ہر طرح کے اثاثے منجمد کردیے گئیے ہیں۔ پابندیوں کے تحت امریکیوں کو ان افراد کے ساتھ کسی بھی طرح کا کاروبار کرنے سے روک دیا گیاہے۔

امریکی عہدے داروں کا کہناہے کہ ال لیبی القاعدہ کا ایک سینیئر کمانڈر ہے اور پراپیگنڈہ کے شعبے کا سربراہ ہے۔

سلیم کے بارے میں بتایاگیاہے کہ وہ پاکستان میں گروپ کا ایک سینیئر عہدے دار ہے اور اس نے شمالی افریقی علاقوں میں القاعدہ کو منظم کرنے میں بھی مدد فراہم کی ہے۔

تیسرے شخص مصطفی خان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ القاعدہ کو ان کی کارروائیوں میں مدد دیتا ہے اور ان کے لیے پیغام رسانی کاکام کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG