رسائی کے لنکس

چرچ نذرآتش کرنے والے امریکی کو 14 سال قید


چرچ نذرآتش کرنے والے امریکی کو 14 سال قید
چرچ نذرآتش کرنے والے امریکی کو 14 سال قید

امریکی ریاست میساچوسٹس کی ایک مقامی عدالت نے ایک سفید فام امریکی کو سیاہ فام امریکیوں کے ایک گرجاگھر کو نذرآتش کرنے کے جرم میں 14 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

سفید فام شخص نے صداراتی انتخاب میں مسٹر براک اوباما کی جیت پر مشتعل ہوکر گرجا گھر پر حملہ کیاتھا۔

پراسیکیوٹرز کاکہناہےکہ مائیکل جیکب نے 5 نومبر 2008ء کو مسٹر اوباما کی کامیابی کی خبر سننے کے بعد اپنے دوساتھیوں کے ساتھ مل کر سپرنگ فیلڈ شہر میں واقع ’چرچ آف گاڈ‘ کو آگ لگا دی تھی۔

مسٹر اوباما ، امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام صدر ہیں۔

جیکب پر اپریل میں چرچ کو نذرآتش کرنے اور شہری حقوق کے خلاف سازش کرنے کے الزامات سمیت کئی اور دفعات لگائی گئی تھیں۔

چار سال قید کے بعد جیکب کو پیرول پر رہائی مل سکتی ہے۔ عدالت نے اسے 15 لاکھ ڈالر زر تلافی ادا کرنے کابھی حکم دیا ہے۔

جیک کے دونوں ساتھیوں نے بھی اپنے جرم کااقرار کیا۔ جس کے بعد ایک کو 9 سال قید کی سزا سنائی گئی جب کہ دوسرے ساتھی کی سزا کا اعلان جنوری میں متوقع ہے۔

XS
SM
MD
LG