رسائی کے لنکس

امریکہ: پانچ فنکاروں کے لیے کینیڈی سینٹر ایوارڈ


کینیڈی سینٹر اعزاز یافتہ شرلے میکلین، بیلی جول اور ربی ہینکوک اپنے اعزاز میں دی گئی تقریب میں مسکرا رہے ہیں۔
کینیڈی سینٹر اعزاز یافتہ شرلے میکلین، بیلی جول اور ربی ہینکوک اپنے اعزاز میں دی گئی تقریب میں مسکرا رہے ہیں۔

ان فنکاروں کو اتوار کو ایک تقریب میں ایوارڈ سے نوازا گیا جس میں صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کے علاوہ کئی سیاستدانوں اور ہالی وڈ کے نامور فنکاروں نے بھی شرکت کی۔

پانچ امریکی فنکاروں کو اپنے شعبوں میں غیر معمولی کامیابیوں پر 36 واں سالانہ کینیڈی سینٹر اعزاز دیا گیا ہے۔ لائیف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ایک ادرکارہ، ایک گلوکار اور تین موسیقار شامل ہیں۔

شرلے میکلین، مارٹینا ایرویو، کارلوس سنتانا، ہربی ہینکوک اور بیلی جول کو اتوار کو ایک تقریب میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا جس میں صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کے علاوہ کئی سیاستدانوں اور ہالی وڈ کے نامور فنکاروں نے بھی شرکت کی۔

شرلے میکلین کی فنی زندگی کا سفر چھ دہائیوں پر محیط ہے اور وہ آسکر، ایمی اور چار گولڈن گلوبس جیت چکی ہیں جبکہ مارٹینا ایرویو نے نو عمری سے ہی اوپرا شروع کیا اور دنیا بھر میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔

میکسیکو کے تارک وطن گیٹار بجانے والے کارلوس سنتانا کی وجہ شہرت ان کی 1969ء میں وڈ اسٹاک کے مقام پر شاندار پرفارمنس تھی۔ 2000ء میں ان کے گانوں کے البم ’’سپر نیچرل‘‘ نے 9 گریمی ایواڈز جیتے اور وہ سال کا بہترین البم قرار بھی پایا۔

آسکر اور 14 گریمی ایوارڈز جینے والے جیز موسیقار ہربی ہینکوک نے 11 سال کی عمر میں اُس وقت کے ایک بڑے موسیقار کے ساتھ ’پیانو‘ بچایا اور اُن کی وجہ شہرت موسیقی کی مختلف جہتوں میں امتزاج سے متعلق تجربوں کے حوالے سے ہے۔

بیلی جول 1970 کی دہائی سے فن موسیقی سے وابسطہ ہیں اور تب ہی سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے آ رہے ہیں وہ چھ مرتبہ گریمی ایوارڈ جیت چکے ہیں اور دنیا بھر میں ان کے 15 کروڑ ’ریکارڈ‘ فروخت ہوئے۔
XS
SM
MD
LG