رسائی کے لنکس

امریکی معیشت میں بہتری: جنرل موٹرز، کریسلراور فورڈ کا بونس دینے کا اعلان


امریکی معیشت میں بہتری: جنرل موٹرز، کریسلراور فورڈ کا بونس دینے کا اعلان
امریکی معیشت میں بہتری: جنرل موٹرز، کریسلراور فورڈ کا بونس دینے کا اعلان

امریکہ کے سب سے بڑے موٹرساز ادارے جنرل موٹرز نے،جسے کچھ عرصہ قبل کی عالمی کساد بازاری کے سبب اپنا وجود برقرار رکھنے کے لیے حکومت کی مالی اعانت حاصل کرنا پڑی تھی، اپنے ملازموں کو ان کی کارکردگی کی بنا پر بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔

جنرل موٹرز نے جمعرات کو یہ اعلان کیا کہ وہ اپنے 26 ہزار ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے چار سے 16 فی صد کے مساوی بونس دے گی۔

کمپنی نے کہا کہ کچھ ملازمین کو 50 فی صد تک بونس دیا جائے گا مگر ان کی تعداد ایک فی صد سے بھی کم ہے۔

بلوم برگ نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنرل موٹرز اپنے منیجروں کو 15 سے 20 فی صد کے درمیان بونس دے گی۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ ایک اور آٹو کمپنی کریسلر اپنے 10755 ملازموں کو اوسطاً دس ہزار ڈالر بونس دے رہی ہے جب کہ کچھ ملازموں کو ان کی تنخواہ کے 50 فی صد کے مساوی بونس دیا جارہاہے۔

تاہم کریسلر کمپنی کے ایک ترجمان نے اس خبر پر تبصرے سے انکار کردیا۔

2009ء میں جنرل موٹرز اور کریسلر نے خود کودیوالیہ ہونےسے بچانے کے لیے حکومت سے مجموعی طورپر 63 ارب ڈالر کا ہنگامہ قرض حاصل کیاتھا۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ایک اور بڑی موٹر ساز کمپنی فورڈ اپنے ملازموں کو 10 فی صد بونس دے گی۔ فورڈ نے حکومت سے کسی طرح کی ہنگامی مالی امداد نہیں لی تھی۔

XS
SM
MD
LG