رسائی کے لنکس

پیر کو امریکہ کےوفاقی بجٹ کا اعلان ہوگا


پیر کو امریکہ کےوفاقی بجٹ کا اعلان ہوگا
پیر کو امریکہ کےوفاقی بجٹ کا اعلان ہوگا

اِس 3.5کھرب ڈالر مالیت کے مجوزہ بجٹ کو کانگریس بھجاا جائے گا جِس میں تجویز کیا گیا ہے کہ 2013ء میں جب مسٹر اوباما عہدے کی پہلی مدت پوری کریں گے، خسارے کو آدھی سطح تک لایا جائے

امریکی صدر براک اوباما کا تجویز کردہ 2012ء کاسالانہ بجٹ پیر کو پیش کیا جارہا ہے جِس میں آئندہ دس برسوں کے دوران وفاقی خسارے کی مالیت میں 1.1کھرب ڈالرکی کمی لانے کی تجویز دی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس میں بجٹ امور کے سربراہ جیکب لیو نے اتوار کو بتایا کہ اِس 3.5کھرب ڈالر مالیت کے مجوزہ بجٹ کو کانگریس بھیجا جائے گا جِس میں تجویز کیا گیا ہے کہ 2013ء میں جب مسٹر اوباما عہدے کی پہلی مدت پوری کریں گے، خسارے کو آدھی سطح تک لایا جائے۔

مجوزہ بجٹ میں 40کروڑ ڈالر مالیت کے غیرضروری نوعیت کے منصوبوں میں کمی کی تجویز کو اب دوگنا کردیا گیا ہے جو بات گذشتہ ‘اسٹیٹ آف دِی یونین’ تقریر میں صدر نے واضح کی تھی۔

ہفتے کے روز مسٹر اوباما نے کہا کہ بجٹ پلان میں واشنگٹن سے کہا گیا ہے کہ اخراجات، وسائل کومدِ نظر رکھتے ہوئے کیے جائیں۔

بجٹ کے اعلان سے قبل ہی ری پبلیکنز نے خسارے کو کم کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدام کو بہت ہی قلیل قرار دیا ۔ کہا جاتا ہے کہ اِس سال تک خسارے کی مالیت تقریباً 1.5کھرب تک پہنچ جائے گی۔

ری پبلیکنز چاہتے ہیں کہ داخلی اخراجات کو گھٹا کر 2008ء کی سطح تک لایا جائے، جس سال مسٹر اوباما نے انتخاب جیتا تھا۔

XS
SM
MD
LG