وزیرخارجہ ہلری کلنٹن نے امریکہ کی جانب سے برماپر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھانے کے بعد جمعے کے روز برماکے صدر تھین سین سے ملاقات کی۔
دونوں راہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات کمبوڈیا کانفرنس کے موقع پر الگ سے ہوئی۔
وزیر خارجہ کلنٹن اس سے پہلے دسمبر میں برماکے اپنے تاریخی دورے کے موقع پر صدر تھین سین سے ملاقات کرچکی ہیں۔
واشنگٹن نے برما پر عائد اقتصادی پابندیاں بدھ کو باضابطہ طورپر اٹھا لی تھیں اور 15 سال کے عرصے میں پہلی بار امریکی کمپنیوں کو برما میں سرمایہ کاری کی اجازت دے دی تھی۔
وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام، جس کا پہلی بار مئی میں اعلان کیا گیاتھا، برما کی برائے نام سویلین حکومت کی جانب سے ملک میں اہم اقتصادی اور سیاسی اصلاحات لانے کے جواب میں کیا گیا ہے۔