رسائی کے لنکس

سبیکا کی ہلاکت پر امریکی کمانڈر کا جنرل باجوہ سے رابطہ


پاکستانی طالبہ کے والد اپنی بیٹی کی تصویر صحافیوں کو دکھا رہے ہیں۔
پاکستانی طالبہ کے والد اپنی بیٹی کی تصویر صحافیوں کو دکھا رہے ہیں۔

امریکی جنرل نے ٹیلی فون پر اپنی گفتگو میں سبیکا کے خاندان سے دکھ کا اظہار بھی کیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے ٹیکساس میں پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ایک مختصر پیغام میں بتایا ہے کہ یہ رابطہ منگل کی شب ہوا۔

امریکی جنرل نے ٹیلی فون پر اپنی گفتگو میں سبیکا کے خاندان سے دکھ کا اظہار بھی کیا۔

گزشتہ ہفتے امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے سانٹا فے اسکول میں فائرنگ کے نتیجے 10 طلبہ ہلاک ہو گئے تھے جن میں 17 سالہ پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ بھی شامل تھیں۔

سبیکا امریکی محکمۂ خارجہ کے اسکالر شب پروگرام ’’Yes‘‘ کے تحت امریکہ میں زیرِ تعلیم تھیں۔

سبیکا کی میت بدھ کی صبح امریکہ سے کراچی پہنچی جہاں اُن کی تدفین کردی گئی ہے۔

سبیکا کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو عید کے موقع پر وطن واپس آنا تھا۔

XS
SM
MD
LG