رسائی کے لنکس

امریکہ: دو چینی شہریوں پر تجارتی معلومات چرانے کا الزام


People pass by a barricade erected by pro-European integration protesters in central Kyiv, Dec. 13, 2013.
People pass by a barricade erected by pro-European integration protesters in central Kyiv, Dec. 13, 2013.

جی لی ہوانگ اور سیاؤ لوانگ شی پر الزام ہے کہ انہوں نے سدالیا سے ایک لاکھ ڈالر کے عوض پٹس برگ کارنگ کارپوریشن کے میزوری میں واقع پلانٹ کے تجارتی راز حاصل کرنے کی کوشش کی تھی

امریکہ میں چین کے دو شہریوں پر یہ الزام لگایا گیاہے کہ وہ انسولیشن میٹریل تیار کرنے والی ایک امریکی کمپنی کے تجارتی راز چرانے کی کوشش کررہے تھے تاکہ وہ چین میں ایک فیکٹری لگاکر اس کے مقابلے میں کھڑے ہوسکیں۔

جی لی ہوانگ اور سیاؤ لوانگ شی منگل کے روز ریاست کنساس کے شہر میزوری کی ایک وفاقی عدالت میں پیش ہوئے۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سدالیا سے ایک لاکھ ڈالر کے عوض پٹس برگ کارنگ کارپوریشن کے میزوری میں واقع پلانٹ کے تجارتی راز حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

اس کمپنی میں تیار کیا جانے والی انسولین انڈسٹریل پائپنگ سسٹم میں استعمال کی جاتی ہے۔
فیڈرل ایجنٹوں نے ا دونوں چینی باشندوں کو ہفتے کے روز ان کے ہوٹل سے ان اطلاعات کے بعد گرفتار کیا تھا کہ وہ فیکٹری کے ایک ملازم کے ساتھ خفیہ ملاقات میں تجارتی معلومات حاصل کرنے کے لیے رقم سے بھرا ہوا ایک بیگ ساتھ لائے تھے۔

کمپنی کا مذکورہ ملازم ایف بی آئی کے لیے کام کررہاتھا۔

فیکٹری کے ملازم نے مبینہ طور پر انہیں فوم گلاس کی تیاری سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

چین میں جاری صنعتی ترقی کے تیزرفتار عمل کے باعث وہاں فوم گلاس کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔

پراسیکیوٹر کے بیان میں کہاگیا ہے کہ ہوانگ اور ان کے ایک اور ساتھی نے جون میں غیرقانونی طریقے سے فیکٹری کا دورہ کرکے خفیہ طورپر اپنے موبائل فون پر پلانٹ کی ویڈیوز اور تصویریں بنائی تھیں۔آنے والے دنوں میں انہوں نے مقامی اخبار میں ایک اشتہار دیا کہ انہیں پٹس برگ کارنگ میں کام کرنے والے کسی تجربہ کار شخص کی ضرورت ہے جو ایشا میں ان کے گلاس فوم کے پراجیکٹ کے لیے کام کرسکے۔
XS
SM
MD
LG