رسائی کے لنکس

کمبوڈیا میں دوسرے ممالک کی نشریات پر پابندی، امریکہ کی مذمت


مقامی ریڈیو سٹیشنز پر دوسرے ممالک کا مواد نشر کرنے پر پابندی ایک ایسے وقت میں عائد کی گئی ہے جب کمبوڈیا میں اگلے ماہ عام انتخابات ہونے والے ہیں۔

امریکہ نے کمبوڈیا کی حکومت کی جانب سے مقامی ریڈیو سٹیشنز پر دوسرے ممالک کا مواد نشر کرنے پر پابندی عائد کرنے پر مذمت کی ہے۔

یہ پابندی ایک ایسے وقت میں عائد کی گئی ہے جب کمبوڈیا میں اگلے ماہ عام انتخابات ہونے والے ہیں۔

امریکی محکمہ ِ خارجہ کے ترجمان پیٹرک وینٹریل کا کہنا تھا کہ کمبوڈیا کی وزارت ِ اطلاعات نے 28 جولائی کو ہونے والے انتخابات سے ایک ماہ قبل دوسرے ممالک کے بنائے گئے ریڈیو پروگرامز اور مواد کو نشر کرنے پر پابندی لگانے کے حوالے سے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

امریکی محکمہ ِ خارجہ کے ترجمان پیٹرک وینٹریل نے اس ہدایت نامے کو صحافتی آزادی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے کمبوڈیا میں ہونے والے انتخابات کے شفاف ہونے پر بہت سے سوال اٹھتے ہیں۔

اس ہدایت نامے کے بعد کمبوڈیا میں ریڈیو فری ایشیاء اور وائس آف امریکہ کی نشریات پر بھی پابندی عائد ہو گئی ہے۔
XS
SM
MD
LG