رسائی کے لنکس

'ثقافت انسانوں کو رشتوں میں باندھتی ہے'۔


امریکی لب و لہجے میں ڈھلی’ گلابی سندھی ‘
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:40 0:00

امریکی لب و لہجے میں ڈھلی’ گلابی سندھی ‘

امریکی قونصل خانے نے سندھی ثقافت کے دن کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی اور سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ وڈیو شئیر کی۔ قونصل خانے کا موقف تھا کہ ثقافت انسانوں کو رشتوں کے بندھن میں باندھتی ہے اور ایک دوسرے کو قریب لانے کا سبب ہے۔

سندھ میں اتوار کے روز صوبے بھر میں یوم ثقافت منایا گیا۔ اس حوالے سے جہاں شہر میں مختلف تقاریب منعقد کی گئی اور جشن منایا گیا وہیں کراچی میں واقع امریکی قونصلیٹ بھی اس دن کو منانے میں کسی سے پیچھے نہیں رہا۔

قونصل خانے نے اس دن کے حوالے سے باقاعدہ ایک تقریب منعقد کی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جشن منایا۔ قونصل خانے کا موقف تھا کہ ثقافت انسانوں کو رشتوں کے مضبوط بندھن میں باندھتی ہے اور ایک دوسرے کو قریب لاتی ہے۔

امریکی قونصل جنرل کی جانب سے سندھ کے عوام کے لیے امن و خوشحالی کی نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا گیا۔

اس موقع پر لوک موسیقی کے کنسرٹ اور استقبالیے کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کی جانب سے سندھی میڈیا، ثقافتی نمائندوں اور معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

کنسرٹ میں بدین سے تعلق رکھنے والے لوک موسیقار ارباب خان کھوسو نے الغوزا، تھرپارکر، کے ستار جوگی نے مرلی بجا کر اور معروف سندھی گلوکار احمد مغل نے اپنے سروں سے شرکا کو مسحور کیا۔

قونصل جنرل گریس شیلٹن نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ صوفیوں، درویشوں اور شاعروں کی دھرتی ہے۔ یہاں کے باسیوں نے رواداری اور بھائی چارے پر مبنی امن دوست معاشرہ تشکیل دیا ہے۔

​ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’سندھی یوم ثقافت کے اس عظیم دن پر امریکہ سندھ کے عوام کے لیے امن و خوشحالی کی نیک تمنائوں کا اظہار کرتا ہے۔‘۔

امریکی قونصل خانے نے اس دن کی مناسبت سے ایک دلچسپ وڈیو بھی سوشل میڈیا پرشئیر کی ، جس میں قونصل خانے کے عملے کو عام بول چال کے سندھی الفاظ دوہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG