رسائی کے لنکس

امریکی قونصل جنرل کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ


قونصل جنرل گریس شیلٹن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت پاکستانی معیشت کی بحالی اور پاکستانی کاروباری طبقے کی ترقی کیلئے کوششیں کر رہی ہے

کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور گھنٹی بجا کر کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

قونصل جنرل نے ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، چیئرمین منیر کمال اور منیجنگ ڈائریکٹر ندیم نقوی سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر قونصل جنرل گریس شیلٹن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت پاکستانی معیشت کی بحالی اور پاکستانی کاروباری طبقے کی ترقی کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا یہ ان کا پہلا دورہ ہے اور اس دورے کی انہیں بے انتہا خوشی ہے۔

گریس شیلٹن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر صحافیوں سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تجارتی تعلقات شروع سے مضبوط رہے ہیں، جبکہ مستقبل میں یہ مزید مضبوط ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG