رسائی کے لنکس

دفاعی پالیسی کا بِل منظور، صدر کی ویٹو کی دھمکی


ایوان نمائندگان نے پہلے ہی اپنے انداز کے ایک بِل کی منظوری دے رکھی ہے؛جمعرات کو منظور ہونے والی سینیٹ کی قانون سازی کی بدولت کیوبا کے گوانتانامو بے کے فوجی قیدخانے کو بند کرنا مشکل تر ہوجائے گا، جس کا وعدہ ایک طویل عرصے سے صدر اوباما نے کر رکھا ہے

سینیٹ نے جمعرات کے روز امریکی دفاعی پالیسی بجٹ منظور کیا، جسے صدر براک اوباما نے ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے۔

بِل کے حق میں 71 جب مخالفت میں 25 ووٹ پڑے۔ 612 ارب ڈالر کے اس بجٹ میں اُن اقدامات کو نمایاں کیا گیا ہے جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ پینٹاگان 2016ء کا سالانہ مالیاتی بجٹ کو کیسے استعمال کرے گا۔

اس میں روس کی پشت پناہی میں یوکرین کی افواج سے لڑنے والے باغیوں کے لیے فوجی امداد اور ہتھیاروں کی فراہمی اور فوجیوں اور خواتین کے ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بہتری لانے کے معاملات شامل ہیں۔

ایوان نمائندگان نے پہلے ہی اپنے انداز کے ایک بِل کی منظوری دے رکھی ہے؛ لیکن وائٹ ہاؤس نے اُسے ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے، کیونکہ جمعرات کو منظور ہونے والی سینیٹ کی قانون سازی کی بدولت کیوبا کے گوانتانامو بے کے فوجی قیدخانے کو بند کرنا مشکل تر ہوجائے گا، جس کا وعدہ ایک طویل عرصے سے صدر اوباما نے کر رکھا ہے۔

صدر کو اس بات پر بھی اعتراض ہے کہ ریپبلیکن منصوبے میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگان خصوصی ’وار فنڈ‘ کے لیے مختص اربوں ڈالر کس طرح استعمال کرے، جس کا مقصد اخراجات میں لازمی کٹوتیاں لانے سے ہے۔

جمعرات ہی کے روز، سینیٹ میں ڈیموکریٹس نے ایک قانون سازی کو روک دیا جس میں 2016ء کے لیے دیے جانے والی اصل رقوم کی منظوری دی گئی ہے۔

پینٹاگان کے فنڈز کے معاملے پر اختلافات دور کرنے کے لیے، کانگریس اور صدر کے پاس 30 ستمبر تک کا وقت ہے، جب موجودہ مالی سال ختم ہوگا۔

XS
SM
MD
LG