رسائی کے لنکس

دورہ کوریا: اوباما کی امریکی فوجیوں سے ملاقات


امریکی صدر براک اوباما
امریکی صدر براک اوباما

امریکی صدر براک اوباما نے شمالی و جنوبی کوریا کو تقسیم کرنے والے غیر فوجی علاقے میں تعینات امریکی فوجیوں سے اتوار کو ملاقات میں کہا ہے کہ اُن کی بدولت جنوبی کوریا میں خوشحالی ممکن ہوئی ہے۔

مسٹر اوباما نے تقریباً 50 امریکی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ باک نے ایک مرتبہ بتایا تھا کہ اُن کے غربت کی زندگی سے نکل کر پیشہ ورانہ کامیابی حاصل کرنے میں امریکی فوجی امداد اور تعاون کا بہت بڑا حصہ ہے۔

امریکی افواج کے کمانڈر اِن چیف کا کہنا تھا کہ اُنھیں ان فوجیوں کے کردار پر فخر ہے۔

صدر اوباما اتوار کو علی الصباح جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے قریب امریکی ایئر بیس پر پہنچے تھے۔

امریکہ کے قومی سلامتی سے متعلق نائب مشیر بین روڈز (Ben Rhodes) نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ صدر اوباما کے غیر فوجی علاقے کے دورے کا مقصد کوریا میں تعینات 28,000 امریکی فوجیوں سے حمایت کا اظہار اور سیول کے ساتھ واشنگٹن کے فوجی تعلقات پر زور دینا ہے۔

XS
SM
MD
LG