رسائی کے لنکس

امریکہ نے ساڑھے چار لاکھ سے زائد تارکین وطن کو ملک بدر کیا


میکسیکو کے ساتھ امریکی سرحد پر ہنگامی گزرگاہ پر اہلکار گیٹ بند کر رہے ہیں۔فائل فوٹو
میکسیکو کے ساتھ امریکی سرحد پر ہنگامی گزرگاہ پر اہلکار گیٹ بند کر رہے ہیں۔فائل فوٹو

سال 2016ء میں تقریباً 60 ہزار ایسے بچوں کو بھی حراست میں لیا گیا جو کہ کسی بڑے کے ساتھ سفر نہیں کر رہے تھے۔

امریکہ کے محمکہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے 2016ء میں ملک بھر سے پانچ لاکھ سے زائد افراد کو گرفتارکیا اور یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت معمولی زیادہ ہے۔

یہ بات محکمے کی طرف سے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ میں بتائی گئی جس میں امریکی امیگریشن کی طرف سے مجرموں، عوامی تحفظ، سرحدی سکیورٹی اور قومی سلامتی جیسے معاملات کی ترجیحات کی عکاسی کی گئی۔

گو کہ یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت کچھ زیادہ ہے لیکن رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ 1980ء اور 2008ء میں ہونے والی گرفتاریوں سے ملتی جلتی ہے۔

ہوم لینڈ سکیورٹی کے وزیر جہ جانسن نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم نے سرحدی سکیورٹی کے لیے وفاقی حکومت کی دہائیوں پرانی سرمایہ کاری کو مضبوط کرنے کا عمل جاری رکھا اور اس سرمایہ کاری کے ثمرات سامنے آئے ہیں۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ "حالیہ برسوں میں سرحد پر ہونے والی گرفتاریاں سرحد پار کرنے کی کوششوں کو ظاہر کرتی ہیں جو کہ پہلے کی نسبت بہت کم ہیں۔"

امریکی امیگریشن، کسٹمز اور سرحدی تحفظ کے اداروں نے 2016ء میں 450954 افراد کو امریکہ سے واپس بھیجا۔

2015ء میں پہلی مرتبہ وسطی امریکہ سے غربت اور تشدد کے باعث نقل مکانی کر کے امریکہ کا رخ کرنے والوں کی تعداد میکسیکو سے سرحد پار کرنے والوں سے زیادہ تھی اور یہ سلسلہ اس سال بھی جاری رہا۔

بتایا گیا کہ سال 2016ء میں تقریباً 60 ہزار ایسے بچوں کو بھی حراست میں لیا گیا جو کہ کسی بڑے کے ساتھ سفر نہیں کر رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG