رسائی کے لنکس

امریکی سفیر کی نریندر مودی سے ملاقات


نریندر مودی اور امریکی سفیر نینسی پاؤل
نریندر مودی اور امریکی سفیر نینسی پاؤل

نریندر مودی نے امریکی سفیر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ملاقات کے بعد جاری ایک ویڈیو میں دونوں کو ایک کمرے میں بیھٹے دیکھا جا سکتا ہے لیکن اُن میں سے کسی نے بھی صحافیوں سے بات نہیں کی۔

بھارت میں امریکہ کی سفیر نینسی پاؤل نے حزب مخالف کے رہنما نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔ نریندر مودی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ملک کے آئندہ وزیراعظم بن سکتے ہیں۔

نینسی پاؤل نے جمعرات کو نریندر مودی سے ریاست گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر میں اُن کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مودی اس ریاست کے وزیراعلٰی ہیں۔

نریندر مودی نے امریکی سفیر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ملاقات کے بعد جاری ایک ویڈیو میں دونوں کو ایک کمرے میں بیھٹے دیکھا جا سکتا ہے لیکن اُن میں سے کسی نے بھی صحافیوں سے بات نہیں کی۔

2002ء میں ریاست گجرات میں مسلمان مخالف فسادات کے بعد نریندر مودی پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ فسادات کے پیچھے اُن کا ہاتھ ہو سکتا ہے جس کے بعد اُنھیں مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

جس کے بعد واشنگٹن نے اُنھیں ویزے کے اجرا پر پابندی عائد کر دی تھی۔

لیکن نینسی پاؤل کی ملاقات واشنگٹن کے مسٹر مودی سے متعلق موقف میں تبدیلی کی عکاسی ہوتی ہے۔

گجرات میں ہوئے فسادات میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

گزشتہ ہفتے نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا کہ سفیر نینسی پاؤل کی مسٹر مودی سے ملاقات بھارتی سینیئر سیاستدانوں اور کاروباری برادری کے افراد سے رابطوں کا حصہ ہے، جس سے اُن کے بقول بھارت امریکہ تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔

بھارت میں حالیہ عوامی جائزوں کے مطابق ملک کے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں اگر بھارتیہ جنتا پارٹی ’بی جے پی‘ اچھی کارکردگی دکھاتی ہے تو مسٹر مودی ملک کے نئے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG