رسائی کے لنکس

امریکہ میں بے روزگاری کی بلند سطح برقرار


امریکہ میں بے روزگاری کی بلند سطح برقرار
امریکہ میں بے روزگاری کی بلند سطح برقرار

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اقتصادی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں امریکہ میں ایک لاکھ تین ہزار سے زیادہ نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں ، مگر اس سے بے روزگاری کی سطح پر کوئی فرق نہیں پڑا اور وہ نوفی صد سے زیادہ کی سطح پر برقرار ہے۔

امریکہ کے لیبر ڈپارٹمنٹ کے مطابق روزگار کے زیادہ تر نئے مواقع نجی شعبے میں پیدا ہوئے۔

ملازمتوں کی زیادہ ترنئی آسامیاں، ٹیلی کمیونیکشن کی سب سے بڑی امریکی کمپنی ویرازن کی تھیں، جہاں اگست میں شروع ہونے والی ایک بڑی ہڑتال کے تین ہفتوں کے بعد 45 ہزار کارکن اپنی ملازمتوں پر واپس آگئے۔

حالیہ مہینوں میں ان خدشات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے کہ یورپ میں جاری قرضوں کے بحران اور اسٹاک مارکیٹ کی غیریقینی صورت حال کے باعث امریکہ ایک بار پھر کساد بازاری کی جانب بڑھ رہاہے۔

صدر براک اوباما نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ نئی ملازمتیں پیدا کرنے سے متعلق ان کا پیش کردہ 44 ارب 70 کروڑ ڈالز کے بل کی منظوری دیں۔

صدر اوباما کا کہنا تھا کہ اس بل سے معیشت میں تیزی آئے گی اور مختلف شعبوں میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG