امریکی معیشت کی افزائش میں پہلے سے قائم کردہ اندازوں کے مقابلے میں زیادہ اضافہ ہوا ہے اور جولائی کے اعدادوشمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ گھروں کی قیمتوں میں بھی بہتری آئی ہے۔
امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین کا کہناہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران امریکی معیشت کی شرح نمو ایک اعشاریہ 7 فی صد رہی جو اس سے قبل کے اندازوں سے کچھ زیادہ تھی۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق مجموعی ملکی قومی پیداوار دو فی صد سالانہ سے زیادہ کی رفتار سے بڑھی جس سے بے روزگاری کی شرح میں بھی کمی ہوئی جو آٹھ فی صد سے بلند تھی۔
جی ڈی پی سے مراد کسی ملک میں پیدا ہوئے والی تمام اشیاء اور خدمات ہیں۔
ایک اور رپورٹ سے یہ معلوم ہوا ہے کہ جولائی میں زیادہ تعداد میں گھر فروخت ہوئے ، جو ہاؤسنگ مارکیٹ میں بہتری کی جانب ایک اشارہ ہے۔
بہت سے سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ امریکہ کا مرکزی بینک ملکی معیشت کو مزید فعال بنانے ، ہاؤسنگ مارکیٹ میں بہتری لانے اور بے روزگاری کی سطح کم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے گا۔
اقتصادی ماہرین کی نظریں جمعے پر مرکوز ہیں جب مرکزی بینک کے سربراہ بن برنینکے کلیدی اقتصادی عہدے داروں سے خطاب کرنے والے ہیں۔