رسائی کے لنکس

ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ
ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ

صدارتی انتخابات کے اب تک کے نتائج

امریکہ کی مختلف ریاستوں سے انتخابی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے لیے ہمارے لائیو بلاگ کا وزٹ کیجئے،اور تازہ ترین نتائج جاننے کےلیے سال 2024 کےانتخابات کے امریکہ کے نقشے پر کلک کریں۔

23:08 6.11.2024

ڈونلڈ ٹرمپ مشی گن سے بھی کامیاب

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریاست مشی گن سے بھی جیت گئے ہیں جس کے بعد اُن کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 292 ہو گئی ہے۔ کاملا ہیرس 224 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکی ہیں۔

ٹرمپ صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے درکار 270 ووٹ پہلے ہی حاصل کر چکے ہیں۔ مشی گن اُن سوئنگ ریاستوں میں شامل تھی جس کے نتائج کو اہمیت دی جا رہی تھی۔ ٹرمپ نارتھ کیرولائنا، پینسلوینیا، جارجیا اور وسکونسن سے بھی کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔

18:27 6.11.2024

امریکہ کے حوالے سے چینی کی پالیسی مستقل ہے: ترجمان وزارتِ خارجہ

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ٹرمپ کی کامیابی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ امریکہ کے حوالے سے چین کی پالیسی مستقل ہے۔

بدھ کو نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارتِ خارجہ ماؤ ننگ نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ باہمی احترام اور امن کے ساتھ جینے کے اُصول پر مبنی تعلقات کے خواہاں ہیں جس میں ہر فریق کی جیت ہو۔

18:25 6.11.2024

ٹرمپ کی جیت پر روس کا ردِعمل

روس کی جانب سے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر ردِعمل سامنے آیا ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق کریملن ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ روس کے لیے اب بھی ایک حریف ریاست ہے۔ لہذٰا یہ وقت ہی بتائے گا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے بارے میں ٹرمپ کی بیان بازی حقیقت میں بدلتی ہے یا نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے کچھ نہیں جانتے کہ آیا صدر پوٹن، ٹرمپ کو مبارکباد کا فون کریں گے یا نہیں کیوں کہ دونوں ملکوں کے تعلقات اس وقت انتہائی نچلی سطح پر ہیں۔

07:08 6.11.2024

صدارتی انتخابات کے اب تک کے نتائج

صدارتی انتخابات کے ا ب تک کے نتائج کےمطابق ریپبلکن صدارتی امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لوئزیانا،اوہائیو، وائیومنگ، ٹیکسس، نارتھ ڈکوٹا،ساؤتھ ڈکوٹا،ساؤتھ کیرولائنا، فلوریڈا ، ٹینیسی ،اوکلاہوما،الاباما، مسیسیپی، ویسٹ ورجینیا، انڈیانا اور کینٹکی میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کو ریاست نیو یارک، الی نوائے رہوڈ آئی لینڈ، میساچوسٹس، کنیٹی کٹ ، ڈیلاوئیر ، نیو جرسی اور میری لینڈ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

مزید ریاستوں کے نتائج جاننے کےلیے سال 2024 کےانتخابات کے امریکہ کے نقشے پر کلک کریں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG