رسائی کے لنکس

ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ
ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ

صدارتی انتخابات کے اب تک کے نتائج

امریکہ کی مختلف ریاستوں سے انتخابی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے لیے ہمارے لائیو بلاگ کا وزٹ کیجئے،اور تازہ ترین نتائج جاننے کےلیے سال 2024 کےانتخابات کے امریکہ کے نقشے پر کلک کریں۔

21:24 5.11.2024

بیٹل گراؤنڈ سمیت بیشتر ریاستوں میں پولنگ جاری

امریکی انتخابات کے لیے بیٹل گراؤنڈ ریاستوں سمیت بیشتر ریاستوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

الاسکا اور واشنگٹن میں بھی پولنگ کا آغاز ہو گیا جب کہ ایریزونا، آئیووا، لوئزیانا، منی سوٹا، ساؤتھ ڈکوٹا، نارتھ ڈکوٹا، ٹیکساس، اوکلاہوما اور جارجیا میں بھی پولنگ جاری ہے۔ ساؤتھ کیرولائنا، اوہائیو اور ویسٹ ورجینیا میں بھی پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

20:38 5.11.2024

وہ سات ریاستیں جن میں کامیابی ٹرمپ یا کاملا کو صدر بنا سکتی ہے

18:52 5.11.2024

امریکی صدارتی انتخاب 2024؛ نقشہ کیا بتاتا ہے؟

وائس آف امریکہ کی ارود سروس کے ذریعے ہم آپ کو امریکہ کے صدارتی الیکشن کی تازہ ترین صورتِ حال سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں ہماری ویب سائٹ پر انتخابات سے متعلق امریکہ کا نقشہ موجود ہے۔

امریکہ کے اس نقشے میں تمام ریاستوں کی حدود اور ان کے ناموں کا دو حرفی مخفف دیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر ’سی اے‘ سے مراد کیلی فورنیا ہے اور ’وی اے‘ سے مراد ورجینیا ہے۔

صدارتی انتخاب کے دوران امریکہ کی مختلف ریاستوں کے نتائج اس نقشے کی مدد سے معلوم کیے جا سکتے ہیں۔ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ معلومات بھی موجود ہیں کہ کونسی سی ریاست میں الیکٹورل ووٹوں کی تعداد کتنی ہے اور ماضی میں ان ریاستوں نے کس جماعت کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا تھا۔

امریکہ کی صدارت کا فیصلہ پاپولر ووٹ یعنی براہِ راست عوام کے دیے گئے ووٹوں سے نہیں ہوتا۔ صدر کا انتخاب ایک خاص نظام کے ذریعے ہوتا ہے جس کے دو مراحل ہیں۔

پہلے مرحلے میں رائے دہندگان اپنی اپنی ریاستوں کے مندوبین یا الیکٹورلز کا انتخاب کرتے ہیں۔ اس نظام کے تحت ریاست کی سطح پر ڈالے گئے ووٹوں کے بعد الیکٹورل کالج تشکیل پاتا ہے جس میں شامل مندوبین صدر کو منتخب کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

18:28 5.11.2024

الیکشن اسپیشل بلیٹن: مشی گن اور ورجینیا میں پولنگ کی صورتِ حال

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG