وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر براک اوباما جمعہ کو ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں جس میں وہ امریکہ میں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں سوالات کا جواب دیں گے۔
حکام نے کہا ہے کہ عین ممکن ہے کہ صحافی امریکی صدر سے لیبیا میں جاری کشیدگی کے بارے میں سوالات کریں گے کیوں کہ یہ بحران ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے۔
تاہم جمعرات کو لندن اور نیویارک میں تیل کی قیمت 1.6 فیصد کمی کے بعد 102.7 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی تھی کیوں کہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سست اقتصادی ترقی کے باعث توانائی کی ضروریات میں بھی کمی آ جائے گی۔
مصر اور تیونس میں حکومتوں کا تختہ اُلٹے جانے اور لیبیا میں کشیدگی کے تناظر میں تاجروں کو تشویش ہے کہ یہ لہرسعودی عرب تک بھی پھیل سکتی ہے جو خام تیل برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1