رسائی کے لنکس

امریکہ کے کچھ علاقوں میں سیلاب اورجنگل کی آگ سے تباہی


امریکہ کے کچھ علاقوں میں سیلاب اورجنگل کی آگ سے تباہی
امریکہ کے کچھ علاقوں میں سیلاب اورجنگل کی آگ سے تباہی

دریائے سورِز میں پانی کی سطح گزشتہ130سالوں میں بلندترین ہے۔ سیلاب سے 3000کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ شہر مِنوٹ میں 12000افراد بے گھر ہوئے ہیں

امریکہ کی وسط مغربی ریاست شمالی ڈِی کوٹا میں سیلاب اپنی شدید ترین سطح کوپہنچ چکا ہے جِس سے ریاست بھر میں درجنوں شہروں کو مسلسل خطرہ لاحق ہے۔

دریائے سورِز میں پانی کی سطح گزشتہ ایک سو تیس سال میں بلندترین ہے۔ سیلاب سے تین ہزار کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ شہر مِنوٹ میں بارہ ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
یہ دریا جنوب مشرقی کینیڈا سےشمالی ڈی کو ٹا میں داخل ہوکر پھر شمال کی جانب سے کینیڈا میں داخل ہوتا ہے۔ کینیڈا کے صوبہ مانی ٹوبا میں حکام نے اپنے شہریوں کوخبردار کیا تھا کہ وہ شمالی ڈی کوٹا سے آنے والے سیلابی ریلوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں۔

دریں اثنا، شمالی نیو میکسیکو کےجنگلوں میں تیزی سے پھیلتی آگ سے پیر کے روز لاس الاموس کی نیشنل لیبارٹری سے لوگوں کو نکالنا پڑا۔

اتوار کی دوپہر لاس الاموس سے بیس کلو میٹر دور یہ آگ بھڑک اٹھی۔ تقریباً اٹھارہ ہزار ہیکٹر کا رقبہ اِس آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے اور اِس سے ملک میں جوہری ہتھیار بنانے والی لیبارٹری کو خطرہ لاحق ہے۔

اِس کی وجہ سے قریبی رہائشی علاقوں سے ایک سو کے قریب افراد کو نکالنا پڑا۔ اِس وقت امریکہ کی نو ریاستیں آگ کی لپیٹ میں ہیں جہاں آگ بجھانے والے چھتیس یونٹ مصروف ِ عمل ہیں۔ ان میں ریاست ٹیکساس میں چودہ جگہ، ایریزونا میں چار جگہ اور فلوریڈا میں چھ جگہ آگ لگی ہوئی ہے۔

XS
SM
MD
LG