واشنگٹن —
سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش نے جمعرات کو اپنی 90 ویں سالگرہ میئن کی امریکی ریاست میں اپنی موسم گرما کی رہائش گاہ کے قریب پیراشوٹ سے چھلانگ لگا کر منائی۔
اکتالیسویں امریکی صدر نے یہ چھلانگ ہیلی کاپٹر سے لگائی۔
اُن کے ہمراہ فرسٹ کلاس مائیک الیٹ تھے، جو ’گولڈن نائٹس‘ نامی فوج کی پیراشوٹ دستے کے ایک رُکن ہیں۔ یہ چھلانگ کینی بنک پورٹ کے ساحلی قصبے کے قریب لگائی گئی۔
پانچ برس قبل بھی، الیٹ نے ہی ایک پُرتپاک لینڈنگ میں بش کی رہنمائی کی تھی۔
ایک ترجمان نے ایسو سی ایٹڈ پریس خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جمعرات کو وہ اور الیٹ ایک مقامی کلیسا کے قریب بحفاظت اترے، جہاں مسکراتے ہوئے نامہ نگار اُن کے منتظر تھے۔
سابق صدر نے اِس چھلانگ کا عہد اپنی 85 ویں سالگرہ کے موقعے پر کیا تھا، جسے اُنھوں نے پورا کرکے دکھایا۔
اے پی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زمین پر آنے پر اُن کی بیگم، باربرا اور بیٹے اور سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے سینئر بش کو بوسہ دیا اور گلے لگایا۔ وہ اہل خانہ کے ہمراہ لینڈنگ کے مقام سے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔
مسٹر بش نے پہلی بار طیارے سے چھلانگ اُس وقت لگائی تھی جب جنگ عظیم دوئم میں اُن کے جنگی جہاز کو بحرالکاہل پرواز کرتے ہوئے گِرایا گیا تھا۔
بعدازاں، اُنھوں نے اپنی مرضی سے ایک طیارے سے چھلانگ لگائی تھی؛ اور اپنی 75 ویں، 80 ویں اور 85 ویں سالگرہوں کے مواقع پر ’اسکائی ڈائیونگ‘ کر چکے ہیں۔