واشنگٹن —
امریکی محکمہٴدفاع کا کہنا ہے کہ دو قیدیوں کےکیسز کا جائزہ لینے کے بعد, اُنھیں گواتانامو بے کی تنصیب سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پینٹگان کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نبیل سعید حجرب اور مطیع صادق احمد سیاب کو الجزائر کی حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔
خیال کیا جاتا ہے کہ الجزائر کے یہ دونوں قیدی القاعدہ کے رکن ہیں, جنھیں دسمبر 2011ء میں افغانستان سے حراست میں لیا گیا.
پینٹگان کا کہنا ہے کہ نظرثانی کے مرحلے میں حکومت کے چھ اداروں کی طرف سے کئی باتوں کو مدِ نظر رکھا گیا، جن میں سلامتی کے معاملات بھی شامل ہیں، جس کے بعد اُن کی منتقلی کی منظوری دی گئی۔
بیان میں الجزائر کی حکومت کا شکریہ ادا کیا گیا کہ اُس نے امریکہ کی طرف سے گوانتانامو بے کی تنصیب کو بند کرنے کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا۔
محکمہٴدفاع کا کہنا ہے کہ اس وقت گواتانامو بے میں قیدیوں کی کُل تعداد 164ہے۔