چوٹی کے امریکی سائنس دانوں کا ایک گروپ کریگ مکلین کی قیادت میں بھارت میں 11 جون سے شروع ہونے والے ایک اجلاس میں شرکت کرے گا۔
یہ اجلاس بھارت کے شہر گوا میں ہو گا جس میں سمندروں اور ماحول سے متعلق امریکی ادارے اور بھارت کی زمین سے متعلق وزارت کے لگ بھگ 200 سائنس دان شرکت کریں گے۔
بھارت کے لیے روانہ ہونے سے پہلے مکلین فارن پریس سینٹر میں سمندروں اور ماحول کے بارے میں امریکہ اور بھارت کے درمیان بہت بارآور شراکت داری پر بریفنگ دیں گے، جس کے نتیجے میں بھارت اور امریکہ اور پوری دنیا کے لیے زندگی بچانے اور اقتصادی فوائد برآمد ہوئے ہیں۔
ایک عشرے پر محیط اس تعاون کے نتیجے میں حاصل ہونے کامیابیاں بحر ہند کے حوالے سے عالمی مشاہداتی نظام کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہیں۔
اس نظام کی بدولت بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک کے لیے مون سون سسٹم کی قبل از وقت نشاندہی ہو سکے گی جو ایک تہائی دنیا کی معیشت پر اثر انداز ہوتا ہے۔
امریکہ اور بھارتی سائنس دان موسمیاتی سائیکلون کی پیش گوئیوں اور ماہی گیری سے متعلق سائنسی أمور پر بھی تعاون کریں گے۔