رسائی کے لنکس

ٹیوسان حملے کے ملزم کی عدالت میں دوسری پیشی آج متوقع


امریکی رکن کانگریس گبرئیل فگرورڈز اور ان کے خاوند مارک کیلی
امریکی رکن کانگریس گبرئیل فگرورڈز اور ان کے خاوند مارک کیلی

امریکی ریاست ایری زونا کے شہر ٹیوسان میں دو ہفتے قبل چھ افراد کو ہلاک اور ایک خاتون رکن کانگریس سمیت 13 افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں قید نوجوان کو ایک مرتبہ پھر پیر کو عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

ملزم جارڈ لوہنر کو اس وقت اقدام قتل کے تین الزامات کا سامنا ہے کیوں کہ وفاقی عدالت نے گذشتہ ہفتے 22 سالہ نوجوان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے الزامات میں ابتدائی طور پر قتل کو شامل نہیں کیا تھا۔ لوہنر کی عدالت میں پہلی پیشی حملے کے دو روز بعد ہوئی تھی۔

باور کیا جاتا ہے کہ یہ مقدمہ انتہائی پیچیدہ ہے اور اس کے حل ہونے میں کئی سال کا عرصہ صرف ہونے کا امکان ہے۔ جب تک مقدمے کی سماعت جاری رہے گی لوہنر کو جیل میں رکھا جائے گا۔

جنوری 8 کو کیے گئے حملے کے دوران رکن کانگریس گبرئیل گفورڈز کو سر میں گولی لگی تھی اور وہ اب ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ گفورڈز کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے اور ان کی حالت روز بروز بہتر ہو رہی ہے۔ تاہم اُنھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مکمل صحت یابی میں کئی ماہ لگیں گے۔

XS
SM
MD
LG