رسائی کے لنکس

کانگریس میں 850 ارب ڈالر کے کرونا ریلیف پیکیج پر پیش رفت


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی کانگریس میں کئی دنوں کے جمود کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے 850 ارب ڈالر کے امدادی پیکج پر بدھ کے روز پیش رفت ہوئی۔

کانگریس کے چھٹیوں پر جانے سے پہلے اب ری پبلکن اور ڈیموکریٹک کانگرس کے ارایکین ریلیف پیکیج کے معاہدے کے قریب دکھائی دیتے ہیں۔

سینیٹ میں اکثریتی ری پبلکن پارٹی کے رہنما مچ مکونل نے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جانب سے ریلیف پیکیج پر معاہدہ کی طرف بات آگے بڑھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پیکج کو کانگریس کے دونوں ایوانوں یعنی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ سے پاس کرایا جائے گا۔

نئے ریلیف پیکج کی بنیاد 908 ارب ڈالر کے کانگرس کے دو طرفہ اراکین کے گروپ کی تجویز پر ہے جسے اس ہفتے پیر کو پیش کیا گیا۔

نئے امدادی پیکج کا بل دونوں جانب سے رکاوٹ ڈالنے والی تجاویز کو الگ کر کے آگے بڑھایا جائے گا۔ ان اختلافی تجاویز میں کاروبار کے لیے تحفظ اور ریاستی اور مقامی سطحوں پر امداد دینا شامل ہیں۔

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر قانون ساز اس امدادی پیکج پر راضی بھی ہو جائیں تو ان کی آنے والی انتظامیہ نئی کانگرس سے امداد کے لیے اگلے سال کے اوائل میں بات چیت کرے گی۔

بدھ کو وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس نئے معاہدے کی منظوری دینے سے پہلے اس کی تفصیلات جاننا چاہیں گے۔

اس سال بہت سے امریکیوں کو امریکہ کی تاریخ کے سب سے بڑے امدادی پیکج کے تحت کرونا بحران پر قابو پانے کے لیے 1200 ڈالر کے امدادی چیک دیے گئے تھے۔

دونوں پارٹیوں کے اراکین نے اسی طرح کی امداد کی حمایت کی تھی۔

XS
SM
MD
LG