رسائی کے لنکس

بحیرہ احمر میں حوثیوں کے پانچ ڈرون تباہ  کر دیے: امریکی سنٹرل کمانڈ


 یمن کے علاقے صنعا میں حوثی باغیوں کے حامی امریکی قیادت کے
حملوں اور اسرائیل کی غزہ جنگ کے خلاف ایک ریلی میں۔ فوٹو اے پی 23 فروری 2024
یمن کے علاقے صنعا میں حوثی باغیوں کے حامی امریکی قیادت کے حملوں اور اسرائیل کی غزہ جنگ کے خلاف ایک ریلی میں۔ فوٹو اے پی 23 فروری 2024
  • امریکی فوج نے کہا ہے کہ امریکی اور اتحادی افواج نے منگل کو دیر گئے بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے پانچ ڈرون مار گرائے۔
  • سیکیورٹی کی بحری کمپنیوں نے رپورٹ دی ہے کہ تازہ ترین مشتبہ حوثی حملے منگل کی رات یمن کی بندرگاہ حدیدہ سے 110 کلومیٹر مغرب سے کیے گئے تھے۔

امریکی فوج نے کہا ہے کہ امریکی اور اتحادی افواج نے منگل کو دیر گئے بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے پانچ ڈرون مار گرائے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ ڈرون یمن کے ان علاقوں سے لانچ کیے گئے تھے جن کا کنٹرول ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے پاس ہے، اور یہ کہ،” ڈرون تجارتی جہازوں اور علاقے میں امریکی نیوی اور اتحادی بحری جہازوں کے لیے ایک فوری خطرہ ہیں۔”

یہ حملے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثی باغیوں کے حملوں کے مقابلے کے لیے حالیہ مہینوں میں کی جانے والی کوششوں میں تازہ ترین تھے۔

حوثیوں نے کہا ہے کہ وہ یہ کارروائیاں غزہ میں جنگ کے دوران فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کر رہے ہیں۔

حوثیوں کے ان حملوں کے نتیجے میں بہت سی شپنگ کمپنیاں بحیرہ احمر کے راستے سے بچنے کے لیے افریقہ کے گرد طویل اور زیادہ مہنگے راستے پر سفر پر مجبور ہو گئی ہیں۔

سیکیورٹی کی بحری کمپنیوں نے رپورٹ دی ہے کہ تازہ ترین مشتبہ حوثی حملے منگل کو دیر گئے یمن کی بندرگاہ حدیدہ سے 110 کلومیٹر مغرب سے کیے گئے تھے۔

برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر نے کہا کہ اسے ایک بحری جہاز سے کئی کلومیٹر دور ایک راکٹ پھٹنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور وہ اپنی اگلی بندرگاہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

برطانوی سیکیورٹی فرم ایمبرے نے کہا کہ بظاہر مارشل آئی لینڈز کا پرچم بردار متعلقہ جہاز یونان کی ملکیت کا حامل تھا۔

اس رپورٹ کے لیے کچھ معلومات اے ایف پی اور رائٹرز سے لی گئی ہیں۔

فورم

XS
SM
MD
LG