رسائی کے لنکس

دم دار ستارے ٹیمپل ون کی تازہ تصاویر


دم دار ستارے ٹیمپل ون کی تازہ تصاویر
دم دار ستارے ٹیمپل ون کی تازہ تصاویر

ناسا کے ایک خلائی راکٹ نے سورج کے قریبی مدار میں پہنچنے والے ایک دم دار ستارے ٹیمپل ون کی انتہائی قریب سے تصویریں کھینچے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یہ تصاویر 200 کلومیٹر کے فاصلے سے اتاری گئیں۔ ٹیمپل پانچ سال سے زیادہ عرصے پہلے اس مقام سے گردش کرتا ہوا گذرا تھا اور اس موقع پر بھی ناسا کے خلائی راکٹ نے اس کی تصویریں کھینچی تھیں۔

سٹار ڈسٹ نامی خلائی راکٹ نے دم دار ستارے ٹیمپل ون کے قریب سے گذرتے ہوئے اس کی 72 تصویریں اتاریں۔

سائنس دان ان تصویروں کا موازنہ جولائی 2005ء میں کھینچی جانے والی تصویروں سے کریں گے۔ اس وقت ناسا کے ماہرین فلکیات نے ایک اور راکٹ ٹیمپل ون سے ٹکرایاتھا تاکہ اس سے اٹھنے والے گردوغبار کے مطالعے سے ستارے کے اجزائے ترکیبی کا پتا لگایا جاسکے۔

اس کے بعد اب ٹیمپل ون اپنے مدار میں گردش کرتا ہوا سورج کے اتنے قریب سے گذرا ہے اور سائنس دان تصویروں کے موازنے سے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس مدت میں اس کی سطح پر کیا تبدیلیاں آئی ہیں۔

ناسا کا کہناہے کہ دم دار ستاروں کا مطالعہ اس لیے اہمیت رکھتا ہے کیونکہ وہ گیسوں، برف ، چٹانی ٹکڑوں اور گروغبار کا مجموعہ ہوتے ہیں اور یہ وہ عناصر ہیں جنہوں نے ساڑھے چارارب سال قبل ہمارے نظام شمسی کے سیاروں کے بننے میں کردار ادا کیاتھا۔

دم دار ستارے کی تصویریں اتارنےوالا سٹارڈسٹ خلائی راکٹ 1999ء سے خلا میں گردش کررہاہے اور وہ ناسا کے 2004ء کے اس مشن میں شامل تھا جس میں ایک اور دم دار ستارے کے اجزا اکھٹے کیے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG