رسائی کے لنکس

امریکی تیراک فلپس نے دو مزید طلائی تمغے جیت لیے


فلپس نے یہ طلائی تمغے دو سو میٹر بٹر فلائی اور (چار ضرب) دو سو میٹر ریلے مقابلوں میں جیتے۔

برزایل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری اولمپکس مقابلوں میں امریکی تیراک مائیکل فیلپس نے سونے کے دو مزید تمغے جیت لیے ہیں۔

فلپس نے یہ طلائی تمغے دو سو میٹر بٹر فلائی اور (چار ضرب) دو سو میٹر ریلے مقابلوں میں جیتے۔

اب تک ریو اولمپکس میں امریکہ 26 تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

ایک اور امریکی سٹار کیٹی لیڈیکی نے دو سو میٹر فری اسٹائل تیراکی کے مقابلے میں دوسرا گولڈ میڈل جیتا، اُنھوں نے اس سے قبل اتوار کو چار سو میٹر فری اسٹائل میں سونے کا تمغہ جیتا تھا اور کھیلوں کے ان مقابلوں میں اپنا ہی ریکارڈ توڑا تھا۔

ہنگری کی تیراک کیٹنکا حوسزو نے منگل کو سونے کا تیسرا تمغہ جیتا اور اُنھوں نے دو سو میٹر تیراکی کے انفرادی مقابلے میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔

جمناسٹک کے مقابلوں میں بھی منگل کو امریکی کھلاڑیوں کی برتری رہی۔

اولمپکس میں دفاعی چیمپئین امریکہ کی سرینا ویلیئم خواتین کے سنگل مقابلوں میں شکست کے بعد مقابلوں سے باہر ہو گئی ہیں۔

یوکرین سے تعلق رکھنے والی عالمی نمبر 20 ایلینا سیویٹولینا نے سرینا ویلئیم کو چھ، چار اور چھ، تین سے شکست دی۔

XS
SM
MD
LG