رسائی کے لنکس

امریکہ میں چھ ماہ کے بچوں کے لیے بھی کرونا ویکسین کی منظوری


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ میں نوزائیدہ بچوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور اسکول جانے سے پہلے کی عمر کے بچوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس فیصلے کے بعد اب امریکہ میں چھ ماہ کی عمر تک کے بچوں کو بھی ویکسین دی جا سکے گی۔ ویکسین کی خوراکیں آئندہ ہفتے سے ملک میں دستیاب ہوں گی۔

اس اقدام کی سفارش امریکہ کے ادارے ’سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن‘ (سی ڈی سی) کے مشیروں کی جانب سے کی گئی تھی جس کے بعد سی ڈی سی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر روشیل ویلنسکی نے کچھ گھنٹوں کے اندر ہی اس اقدام کی منظوری دے دی تھی ۔

ایک بیان میں ویلنسکی نے کہا، "ہم جانتے ہیں کہ لاکھوں والدین اور دیکھ بھال کرنے والے اپنے چھوٹے بچوں کو قطرے پلانے کے لیے بے چین ہیں اور آج کے فیصلے کے بعد وہ ایسا کر سکتے ہیں۔"

امریکہ میں خوراک اور ادویات کا محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) ویکسینز کے استعمال کی منظوری دیتا ہے جب کہ سی ڈی سی یہ فیصلہ کرتا ہے کہ ویکسین کی خوراکیں کن لوگوں کو لگانی چاہیئں۔

سی ڈی سی کے مشاورتی پینل نے کہا تھا کہ ویکسین کے شاٹس چھوٹے بچوں کو اسپتال میں داخل ہونے، موت اور ان ممکنہ طویل مدتی پیچیدگیوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں جن کو ابھی تک واضح طور پر نہیں سمجھا گیا۔

امریکہ میں کرونا کیسز میں پھر اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:10 0:00

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت پہلے ہی ویکسین کی توسیع کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں لاکھوں خوراکیں ملک بھر کے ڈاکٹروں، اسپتالوں اور کمیونٹی ہیلتھ کلینکس میں تقسیم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سی ڈی سی کے فیصلے کے بعد امریکہ میں تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ بچے ویکسین کی خوراکیں لینے کے اہل ہوں گے۔ البتہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

اب تک کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ سال نومبر میں ویکسی نیشن مہم کے شروع ہونے کے بعد سے پانچ سے 11 سال کی عمر کے ایک تہائی سے بھی کم بچوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

محکمہ خوراک و ادویات اور سی ڈی سی نے جن ویکسینزکے استعمال کی منظوری دی ہے ان میں دوا ساز کمپنیوں فائزر اور مو ڈرنا کی بنائی گئی ویکسین شامل ہیں۔ ان ویکسینز کے استعمال کا ایک ہی طریقہ کار ہے البتہ چھوٹے بچوں کے لیے مختلف خوراک کے سائز اور شاٹس کی تعداد میں پیش کی جا رہی ہیں۔

فائزر کی ویکسین 6 ماہ سے 4 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ہے اور اس کی خوراک بالغ افراد کی خوراک کا دسواں حصہ ہے۔

نیویارک سٹی میں کرونا کی پانچویں لہر
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:50 0:00

اس کے استعمال می٘ں تین گولیاں درکار ہوں گی، اولین دو تین ہفتوں کے وقفے سے دی جائیں گی اور آخر والی گولی کم از کم دو ماہ کے بعد دی جائے گی۔

اس کے مقابلے میں موڈرنا کی بنائی گئی ویکسین کے دو شاٹس ہیں، ہر ایک بالغ افراد کے لیے مقرر خوراک کا ایک چوتھائی حصہ ہے۔

چھ ماہ سے پانچ سال کی عمر کے بچوں کے لیے یہ خوراک تقریباً چار ہفتوں کے وقفے سے دی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ ایف ڈی اے نے ایسے بچوں کے لیے جنہیں قوت مدافعت کے حوالے سے سنگین بیماری کا خطرہ ہو، دوسرے شاٹ کے کم از کم ایک ماہ بعد ایک تیسری خوراک کی بھی منظوری دی ہے۔

XS
SM
MD
LG