رسائی کے لنکس

ریپبلیکن پارٹی کےصدارتی امیدواروں میں ٹرمپ کو سبقت: رائے عامہ


جمعرات کو ’کیونیپیک یونیورسٹی‘ کی عام جائزہ رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ کھری بات کرنے والے ارب پتی ریئل اسٹیٹ کی نامور شخصیت کو ملک بھر کے ریپبلیکن ووٹروں میں 28 فی صد حمایت حاصل ہے۔ اُن کے قریب ترین حریف، سابق نیورو سرجن، بین کارسن اُن سے پیچھے ہیں، جن کی مقبولیت تقریباً 15 فی صد ہے

رائے عامہ کے ایک نئے امریکی سیاسی سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ 2016ء کی صدارتی انتخابی دوڑ میں خاصی سبقت دکھا رہے ہیں، جس میں ریپبلیکن پارٹی کی نامزدگی کے لیے متعدد امیدوار میدان میں ہیں۔

جمعرات کو ’کیونیپیک یونیورسٹی‘ کی عام جائزہ رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ کھری بات کرنے والے ارب پتی ریئل اسٹیٹ کی نامور شخصیت کو ملک بھر کے ریپبلیکن ووٹروں میں 28 فی صد حمایت حاصل ہے۔ اُن کے قریب ترین حریف، سابق نیورو سرجن، بین کارسن اُن سے پیچھے ہیں، جن کی مقبولیت تقریباً 15 فی صد ہے۔

فلوریڈا کے سابق گورنر، جیب بش، جو سابق دو امریکی صدور کے بیٹے اور بھائی ہیں، وہ گراف میں کافی نیچے دکھائی دیتے ہیں، جیسا کہ ریپبلیکن پارٹی کے دیگر امیدوار ہیں۔ پارٹی کی جانب سے امیدوار کا انتخاب فروری سے شروع ہوگا۔
شوخ مزاج والے ٹرمپ کی جانب سے اپنے مخالفین اور صحافیوں کے خلاف لفظی تکرار کو چند ہی ریپبلیکنز کی حمایت حاصل ہے، جن باتوں پر واشنگٹن میں تشویش اور سیاسی رسہ کشی جاری ہے۔

تاہم، تلخ بیان بازی دیگر ریپبلیکنز کی افسردگی کا موجب بن رہی ہے، جن میں سے متعدد کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت میں اُن کی حمایت نہیں کریں گے۔

سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدارتی امیدواروں میں سب سے آگے ہیں۔ تاہم، کیونیپیک کا کہنا ہے کہ اُن کی سبقت کی سطح کم ہوتی جا رہی ہے، جس کا سبب اُن کی جانب سے نجی اِی میل اکاؤنٹ سے متعلق اُن کے خلوص نیت پر شکوک کا اظہار ہے، جس اکاؤنٹ کا استعمال اُنھوں نے ملک کے اعلیٰ ترین سفارت کار کی حیثیت سے کیا تھا۔

جائزے میں شامل ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے 647 ووٹروں میں سے 45 فی صد ہیلری کی حمایت کرتے ہیں، جب کہ ایک ماہ قبل اُن کی مقبولیت 55 فی صد تھی۔ اُن کے بعد ورمانٹ کے گورنر کا نمبر آتا ہے، جنھیں 22فی صد حمایت حاصل ہے، جب کہ نائب صدر جو بائیڈن کی مقبولیت 18 فی صد ہے۔

بائیڈن صدارتی دوڑ میں داخل نہیں ہوئے، لیکن نامزدگی کے لیے تاخیر سے شامل ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG