10:14
4.11.2020
بائیڈن نے 205 اور ٹرمپ نے 100 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے
10:22
4.11.2020
صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے 270 الیکٹورل ووٹ درکار
امریکہ میں صدر کا انتخاب براہِ راست ووٹرز کے ووٹوں سے نہیں ہوتا بلکہ ہر ریاست میں جب ووٹرز ووٹ ڈالتے ہیں تو دراصل وہ الیکٹرز کو ووٹ ڈال رہے ہوتے ہیں جو بعد ازاں صدر کا انتخاب کرتے ہیں۔
امریکہ کی تمام 50 ریاستوں میں الیکٹرز کی کل تعداد 538 ہے اور ملک کا صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں سے 270 الیکٹرز درکار ہوتے ہیں۔
10:40
4.11.2020
بائیڈن نے 205 اور ٹرمپ نے 118 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے
10:57
4.11.2020
ٹرمپ کا کامیابی کا دعویٰ
ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات میں کامیابی کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں آج رات خطاب کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔