امریکی ریاست ڈیلاویر کے ولمنگٹن کیتھولک چرچ اور مبینہ طورپر جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے 150 افراد کے درمیان جاری مقدمہ ختم کرنے کے لیےسات کروڑ70 لاکھ ڈالر میں تفصیہ ہوگیا ہے۔ مقدمے میں الزام لگایا گیا تھا کہ پادری انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے تھے۔
تقریباً ایک سو درخواست گذاروں کے وکیل نے کہاہے کہ یہ تصفیہ چرچ کی انتظامیہ کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد ہواجس میں دستاویزات جاری کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اس معاہدے کا تعلق 1960ء کے عشرے میں ہونے والی مبینہ زیادتیوں سے ہے۔
اپنے خلاف ہونے والے درجنوں دعوؤں کے نتیجے میں مالی نقصانات سے بچنے کے لیے چرچ انتظامیہ نے 2009ء میں دیوالیے کی درخواست دائر کردی تھی۔
درخواست کی سماعت کرنے والے جج کو ، متاثرہ افراد کو ادائیگیوں سے قبل اس تصفیے کی منظوری دینی ہوگی۔