رسائی کے لنکس

مذہبی آزادیوں کا احترام کیا جائے: پوپ بینڈکٹ


مذہبی آزادیوں کا احترام کیا جائے: پوپ بینڈکٹ
مذہبی آزادیوں کا احترام کیا جائے: پوپ بینڈکٹ

کرسمس کے موقع پر پوپ بینڈکٹ نے امن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے چین میں کیتھولک باشندوں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ وہ ایک کمیونسٹ معاشرے میں مذہبی آزادیوں پر عائد پابندیوں کا بڑے حوصلے سے سامنا کررہے ہیں۔

انہوں نے چین پر براہ راست نکتہ چینی کی جہاں پوپ سے عقیدت رکھنے والے کیتھولک چینیوں کو ریاست کے حمایت یافتہ گرجاگھروں میں ہونے والی تقریبات میں شریک ہونے پر مجبور کیا گیا ۔ حکومتی کنٹرول کے گرجا گھر پوپ کے اختیار کو تسلیم نہیں کرتے ۔

پوپ نے مشرق وسطیٰ کو ایک بار پھر امن کا گہوارہ بنانے کے لیے دعا کی ۔ انہوں نے یہ دعا بھی کی کہ خدا سیاسی اور دینی راہنماؤں کے اندر یہ جذبہ پیدا کرے کہ وہ سب کے لیے مذہبی آزادیوں کا احترام کریں ۔

ویٹیکن سٹی کے سینٹ پیٹر چرچ میں نصف شب کی دعائیہ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جہاں جمعرات کے روز روم میں دو پارسل بم دھماکوں کے بعد سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG