رسائی کے لنکس

شام میں روس کے ساتھ مل کر کارروائی کرنے کی تجویز مسترد: پینٹاگان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ نے روس کی طرف سے یوکرین میں مداخلت اور پھر کرائمیا کو اپنا حصہ بنانے کے بعد ماسکو سے فوجی تعلقات معطل کر دیے تھے۔

امریکہ کے محکمہ دفاع نے شام میں القاعدہ سے منسلک دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ فضائی کارروائیاں کرنے کی روسی تجویز کو مسترد کیا ہے۔

روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے جمعہ کو ایک اجلاس کے دوران تجویز دی تھی کہ یہ فضائی کارروائیاں 25 مئی تک شروع ہو سکتی ہیں اور اس بارے میں شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت کو بھی رابطہ میں رکھا جائے گا۔

اجلاس کی کارروائی روسی ٹی وی پر نشر کی گئی تھی جس میں شوئیگو کا کہنا تھا کہ "ہم باور کرتے ہیں کہ اس طرح کے اقدام پورے شام میں امن عمل کی منتقلی کا موقع فراہم کریں گے۔"

پینٹاگان کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے جمعہ کو صحافیوں کو بتایا کہ اس بارے میں امریکہ کو باضابطہ طور پر کچھ بھی پیش نہیں کیا گیا۔

"میں صرف یہ بتا سکتا ہوں کہ ابھی تک ہم نے شام میں روسی کے ساتھ مل کر کوئی آپریشن نہیں کیا۔ ہمارے روس کے ساتھ فوجی تعلقات نہیں ہیں۔"

امریکہ نے روس کی طرف سے یوکرین میں مداخلت اور پھر کرائمیا کو اپنا حصہ بنانے کے بعد ماسکو سے فوجی تعلقات معطل کر دیے تھے۔

ڈیوس کا کہنا تھا کہ امریکہ یہ مشورہ دے چکا ہے کہ ایسا کچھ بھی نہ کیا جائے جس سے اس کے اہلکاروں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو۔

امریکہ اور روس اس 17 ملکی گروپ میں شامل ہیں جو شام میں امن کے لیے کوشاں ہے۔

XS
SM
MD
LG