رسائی کے لنکس

بجلی گرڈ سے برآمد روسی 'مالویئر' نظام میں داخل نہیں ہوا تھا: امریکہ


مالویئر کے برآمد ہونے کے بعد امریکہ میں اس بات پر تشویش بڑھی کہ زیریں ڈھانچے کی تنصیبات کمپیوٹر ہیکنگ کی شکار ہوسکتی ہیں۔۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کے اہل کاروں نے یہ بات بتانے سے انکار کیا آیا دیگر تنصیبات یا گروپ نے اپنے نظام میں بھی اسی قسم کے مالویئر کا پتا لگایا ہے

امریکی اہل کاروں کا کہنا ہے کہ اُنھیں اس بات کی کوئی اطلاع نہیں کہ شمال مشرقی ریاست، ورمونٹ کے پاور گرڈ نظام کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی گئی تھی، ایسے میں جب وہ اِس بات کی چھان بین کر رہے ہیں آیا تنصیب کے لیپ ٹاپ کمپیوٹر سے مشتبہ روسی مالویئر برآمد ہوا ہے۔

سالِ نو کی تقریب سے قبل، محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے بتایا تھا کہ یہ لیپ ٹاپ محکمہ برلنگٹن الیکٹرک کی طرف سے چلنے والے بجلی کے گرڈ سے جڑا ہوا نہیں تھا۔

امریکی ادارے نے بتایا ہے کہ تنصیب نے ''فوری اقدام کرتے ہوئے لیپ ٹاپ کو علیحدہ کیا''، جس سے قبل 'گرزلی اسٹیپ' میں ملنے والے مالویئر کوڈ کا معاملہ نظر میں آیا تھا، جس نام کے بارے میں امریکی اہل کاروں کو شبہ ہے کہ یہ خراب قسم کا وائرس روسی کمپیوٹر دخل اندازی کا موجب بنتا ہے۔

مالویئر کے برآمد ہونے کے بعد امریکہ میں اس بات پر تشویش بڑھی کہ زیریں ڈھانچے کی تنصیبات کمپیوٹر ہیکنگ کی شکار ہوسکتی ہیں۔۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کے اہل کاروں نے یہ بات بتانے سے انکار کیا آیا دیگر تنصیبات یا گروپ نے اپنے نظام میں بھی اسی قسم کے مالویئر کا پتا لگایا ہے۔ لیکن، کہا ہے کہ ایسی خبریں صیغہ راز میں رکھی جائیں گی۔

تنصیبات کی سکیورٹی

ورمونٹ کے واقعے کے نتیجے میں متعدد امریکی ریاستوں نے سائبر سکیورٹی اہل کاروں سے کہا کہ وہ اپنی تنصیبات کےنیٹ ورکس کا پھر سے جائزہ لیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اُن پر کسی مالویئر کا تو اثر نہیں پڑا، جس سے اُن کے بجلی گرڈ اثرانداز ہونے کا خطرہ ہو۔ لیکن، فوری طور پر کسی مسئلے کی کوئی رپورٹ نہیں ملی۔

امریکی کانگریس کے رُکن، پیٹر والش نے کہا ہے کہ ورمونٹ میں برآمد ہونے والا روسی ہیکرز کا مالویئر'جاری روسی ہیکنگٗ کا ثبوت فراہم کرتا ہے۔ تاہم، منتخب صدر، ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایسے الزامات کی احتیاط سے چھان بین کی جانی چاہیئے۔

والش نے کہا ہے کہ مالویئر کی دریافت سے ثابت ہوتا ہے کہ روسی کمپیوٹروں سے امریکی نیٹ ورکس کو ''باقاعدہ، ڈھٹائی کے ساتھ اور شرمناک طور پر'' ہیک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG